عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

چینی میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دبئی پولیس کا شاندار بین الاقوامی آپریشن جس میں اربوں ڈالر کی سمگلنگ کی کوشش پکڑی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے ایک بین الاقوامی اسٹنگ آپریشن میں فرانس، اسپین اور کولمبیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر حال ہی میں جنوبی امریکہ سے یورپ تک چینی کی ترسیل میں کوکین کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث بین الاقوامی منظم جرائم کے سنڈیکیٹ کو ختم کیا ہے۔

کین آ سورس کے گوڈ نام سے یہ کارروائی 5 مئی کو ہوئی تھی جب دبئی پولیس نے فرانس، اسپین اور کولمبیا میں چھاپوں کی ایک ہم آہنگ سیریز میں مجرمانہ گروہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کیا۔

اس آپریشن کے نتیجے میں 18 مجرموں کو گرفتار کیا گیا اور کولمبیا سے فرانس کی بندرگاہ لی ہاورے کے ذریعے کوکین زدہ 22 ٹن چینی ضبط کی گئی۔

فرانس میں انسداد منشیات کے انسپکٹر جنرل اور ڈائریکٹر سٹیفنی چربونیئر نے مجرم کو گرفتار کرنے میں دبئی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیز ردعمل کی تعریف کی۔ دبئی پولیس کے انسداد منشیات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے مجرم کی تفتیش اور گرفتاری میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔

فرانس میں انسداد منشیات کے انسپکٹر جنرل اور ڈائریکٹر سٹیفنی چربونیئر نے مجرم کو گرفتار کرنے میں دبئی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیز ردعمل کی تعریف کی کرتے ہوئے کہا کہ دبئی پولیس کے انسداد منشیات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے مجرم کی تفتیش اور گرفتاری میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

انسداد منشیات کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عید محمد حریب کا کہنا ہے کہ یہ سب جون 2021 میں شروع ہوا، جب فرانسیسی حکام نے کچھ کمپنیوں کی چھان بین کی جنہوں نے کرونا وبائی بحران کے دوران ترسیل کی اجازت نامے کا غلط استعمال کا ارتکاب کیا۔

اس کے بعد تفتیش کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان کمپنیوں اور ان کے مینیجرز کی شناخت کو ان کی غیر قانونی سرگرمیوں اور کولمبیا سے کوکین ملے چینی کی ترسیل کے ذریعے یورپ میں منشیات اسمگل کرنے کے منصوبوں کو چھپانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

کڑی نگرانی کے بعد دس مجرموں کو فرانس میں گرفتار کیا گیا جن میں سے چھ کو حراست میں رکھا گیا۔ سات دیگر سپین میں اور ایک دبئی میں گرفتار کیا گیا۔

بریگیڈیئر بن تھانی نے تصدیق کی کہ فرانس میں لی ہاورے کی بندرگاہ پر کارگو اتارنے کے بعد 900 بوریوں میں پیک کی گئی تقریباً 22 ٹن چینی کو تھائیس میں قبضے میں لے لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں نے دریافت کیا کہ اگست 2021 میں بیلجیئم کے حکام کی جانب سے پکڑے گئے 12 ٹن تمباکو کی درآمد کے پیچھے اس مجرمانہ تنظیم کا ہاتھ تھا۔

ستمبر 2021 میں کولمبیا کے حکام کی جانب سے کارٹیجینا کی بندرگاہ سے کئی بیلین یورو ملیت کی 600 کلو کوکین پکڑی گئی تھی اور یہ گینگ اس کی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھا۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button