متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی جو انتہائی نفاست اور باریک بینی سے فنگرپرنٹس اکھٹے کرے گی

خلیج اردو
18 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی پولیس نے ایک چھوٹے ایسے ڈیوائس کو بنایا ہے جس کی مدد سے فورانزک فنگرپرنٹس جمع ہو سکتے ہیں جو جرائم کے حل میں مدد دیں گے۔ کرائم سین سے لیے گئے انگلیوں کے نشانات کو پولیس کے ڈیٹا بیس کے ساتھ دیکھیں گے اور اس کا تجزیہ کرکے جرائم کی تحقیقات کے عمل کو تیز کریں گے۔

جنرل ڈیپارٹمنٹ برائے فورانزک اینڈ کریمنالوجی کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر احمد عید المنصوری کا کہنا ہے کہ یہ روایتی طریقوں کے برعکس جدیدیت ہے جہاں تازہ ترین فنگرپرنٹس کو عام انداز سے جمع کرکے لیبارٹریز بھیجا جاتا ہے۔

اس ڈیوائس میں 10 ایکس لینز لگایا گیا ہوتا ہے جبکہ غلطی سے بچنے کیلئے اس میں سفید رنگ کا الٹراوائلٹ بیم لگایا جاتا ہے۔ محکمہ 2018 سے اس ڈیوائس کی تعمیر پر کام کررہا تھا۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک اینڈ کرمنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد مطہر المحیری کا کہنا ہے کہ
رایتی طریقوں میں فنگرپرنٹس لینے کے عمل کے دوران زیادہ درجہ حرارت پر ناکامی ہوتی ہے لیکن اس کے برعکس نیا تیار کردہ ڈیوائس انتہائی زیادہ درجہ حرارت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔

جنرل ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک اینڈ کرمنالوجی میں فنگر پرنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل جاسم محمد عبداللہ نے وضاحت کی کہ یہ ڈیوائس فنگر پرنٹ کو فلٹر کرنے اور اٹھانے کیلئے لونگیچوڈیئل لہروں کا استعمال کرتا ہے اور انگلیوں کے نشانات کی تفصیلات اور نمونوں کو درست طریقے سے حاصل کرنے کیلئے براہ راست امیجنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔

ایک بار جب فنگر پرنٹ اسکین اور الیے جاتے ہیں تو ڈیوائس الیکٹرانک ذریعے سے فنگر پرنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سنٹرلائزڈ بائیو میٹرک ڈیٹا بیس کو موازنہ کیلئے بھیجے جاتے ہیں ، انہوں نے بتایا۔

دبئی پولیس ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں چار دنوں کیلئے مصنوعی ذہانت کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے تیار کردہ 15 مختلف سمارٹ ایپس اور سسٹمز کی نمائش بھی کرنے جا رہی ہے جس میں ان کی مشہور سمارٹ ایپ اور آفیشل ویب سائٹ بھی شامل ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button