متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی پولیس کا عوام دوست اقدام ، چھوٹے بچے کی انوکھی خواہش پوری کی

خلیج اردو
08 اپریل 2021
دبئی : دبئی پولیس کی بیش ہا قیمتی گاڑی جو دنیا میں سب سے تیز رفتار گاڑی سمجھی جاتی ہے ، اس میں سفر کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوگا لیکن یہ خواہش ایک چھوٹے بچے کی پوری ہو گئی ہے۔

ایک چھوٹے بچے نے دبئی پولیس کے پیٹرولنگ کار میں سفر کی ہے اور خبر سوشل میڈیا پر وائر ہوئی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ پولیس سے بچے کی ماں نے کہا کہ اس کا بچہ اس گاڑی میں گھومنا چاہتا ہے۔ پولیس نے ماں کے کہنے پر اسے دبئی کے آس پاس گھمایا۔

پولیس کے مطابق یورپی بچہ ریان نوبلٹ ہمیشہ پولیس کو اپنے گھر بلانے اور لگژری پٹرولنگ گاڑی میں سوار ہونا چاہتا تھا۔ اس کی والدہ نے دلی خواہش کے ساتھ راشدیہ پولیس اسٹیشن کی اور حیرت کی بات کہ پولیس اہلکار اسے پورا کرنے کیلئے نکل پڑے۔

رشیدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سعید حماد محمد بن سلیمان نے بتایا کہ بچہ کافی خوش تھا اور وہ واقعی میں پولیس کی تعریف کرتا ہے اور اس کے پاس دبئی پولیس کے بہت سے کھلونے اور کاریں بھی ہیں۔

دبئی پولیس نے حال ہی میں دو معزز طلباء شمع اور مریم المرزوقی کا پرتعیش پولیس گشت میں سوار ہونے کا خواب پورا کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button