خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے عوام کو او ٹی پی یا بینک انفارمیشن شیئر کرنے سے گریز کرنیکی ہدایت کردی

خلیج اردو: دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فون پر حکومت یا بینکوں کے نمائندے بن کر لوٹنے والے دھوکہ بازوں کے خلاف ہوشیار رہیں جو آپ کی پوشیدہ معلومات حاصل کرکے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ کوئی بھی حکومت یا بینکنگ ایجنسی صارفین سے خفیہ بینک معلومات فراہم کرنے کے لیے نہیں کہ سکتی جس میں سی سی وی (کارڈ سکیورٹی کوڈ) نمبر اور او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) وغیرہ شامل ہیں۔

یہ ایڈوائزری دبئی پولیس کی جانب سے شروع کی گئی آگاہی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو بینک اور ذاتی تفصیلات کی درخواست کرنے والے دھوکہ باز عناصر کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل جمال سالم الجلف نے کہا کہ آگاہی مہم عوام کو فون پر ہونے والے فراڈ کے بارے میں انتباہ کرنے کی ایک وسیع کوشش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کسی بھی شخص سے اگر فون پر بینک کی خفیہ معلومات کی درخواست کی جاتی ہے تو وہ سمجھ جائے کہ یہ ایک فراڈ ہے اور کال کرنے والے کے ساتھ مشغول نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی اطلاع فوری طور پر قریبی سمارٹ پولیس اسٹیشن کے ذریعے یا دبئی پولیس کی ویب سائٹ اور سمارٹ ایپ پر ’ای کرائم‘ اور ’پولیس آئی‘ سروسز کے ذریعے دی جانی چاہئے۔

اس مہم کے آگاہی پیغامات اہم سڑکوں، رہائشی علاقوں، پولیس گشت اور دبئی کے 20 سمارٹ پولیس اسٹیشنوں پر نشر کیے گئے ہیں۔ مہم کے آگاہی مواد کو اے ٹی ایم، دبئی ایئرپورٹ کی اسکرین، سوشل میڈیا اور کارپوریٹ ای میلز پر بھی پیش کیا جائے گا۔

بٹی احمد بن درویش الفلاسی، جنرل ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیپی نیس میں سیکیورٹی آگہی کے شعبے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ مہم دبئی پولیس جنرل کمانڈ کی کمیونٹی بیداری بڑھانے اور معاشرے کو متاثر کرنے والے سیکیورٹی مسائل کو حل کرکے جرائم کی شرح کو کم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button