متحدہ عرب امارات

چوہدری محمد نامی غیر ملکی شہری کیلئے پولیس کی جانب سے اعزاز : انہوں نے ملنے والی رقم پولیس کے حوالے کی تھی

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایک ایشائی باشندے کو اعزاز سے نواز ہے کیونکہ اس غیر ملکی کو کہیں سے پانچ ہزار درہم ملے تھے جو انہوں نے دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیے۔

اس شخص نے القصیٰ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں یہ رقم پائی تھی۔

القصیٰ پولیس اسٹیشن کے ایکٹنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالحلیم محمد احمد الہاشمی نے عبدالصبور چوہدری محمد نامی غیر ملکی کو ان کی ایمانداری پر اعزاز سے نوازا اور ان کے مثبت ردعمل کی تعریف کی۔

بریگیڈیئر الہاشمی نے معاشرے کی سلامتی اور خوشحالی میں عوام اور پولیس کے ارکان کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دبئی پولیس اس ایوارڈ سے چوہدری محمد کو اس وجہ سے نوازتی ہے تاکہ پولیس کے ساتھ تعاون کے سماجی ذمہ داریوں کو پہچاننے سے متعلق شعور بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی پولیس سمجھتی ہے کہ معاشرے کے تمام مکتب فکر کے لوگوں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کو محفوظ اور خوشحال بنایا جا سکے۔

ایوارڈ ملنے پر چوہدری محمد نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اعزاز سے انہیں خوشی اور فخر ملتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button