خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے 45,0000 درہم کی رقم واپس کرنے پرایماندار رہائشی کو اعزازسے نواز دیا۔

خلیج اردو: دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے ایک رہائشی محمد آزاد محمد رزاق کوالقصیٰ کے علاقے سے ملی 45,000 درہم سے زیادہ کی نقدی واپس کرنے پراعزاز سے نوازا ہے ۔

بر دبئی پولیس اسٹیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل سعید سالم المدھانی نے محمد رزاق کی ایمانداری اور قریبی پولیس اسٹیشن کو نقد رقم حوالے کرنے پر ان کی تعریف کی۔ کرنل المدھانی نے کمیونٹی اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دینے کے لیے محمد رزاق کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔

محمد رزاق نے اسے عزت دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس کی جانب سے اس کی پہچان نے انہیں بہت فخر اور خوشی دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button