خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کا 15,000 درہم کی کھوئی ہوئی نقد رقم لوٹانے پر عرب رہائشی کیلئے اعزاز

خلیج اردو: دبئی میں ایک عرب شہری نے پولیس کو 15,000درہم کی نقد رقم لوٹا دی جو اسے القوسیس تھانے کی حدود میں ملی تھی، اس پر دبئی پولیس نے اس عرب شہری کو اسکی ایمانداری پر اعزاز سے نوازا۔

القصیٰ پولیس اسٹیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالحلیم محمد احمد الہاشمی نے ابراہیم محسن حماد کو اعزاز سے نوازا اور ان کے اس مثبت ردعمل کی تعریف کی۔

بریگیڈیئر الہاشمی نے معاشرے کی سلامتی اور خوشی کو یقینی بنانے کے لیے عوام اور پولیس کے ارکان کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ حماد کو انعام دینا دبئی پولیس کی کمیونٹی پارٹنرشپ اور سماجی ذمہ داری کے تصور کو مضبوط کرنے کے جذبے کے عین مطابق ہے۔

بریگیڈئیر الہاشمی نے مزید کہا کہ "دبئی پولیس کو احساس ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بہت ضروری ہے اور اسی لئے معاشرے کے تحفظ اور ان کی خوشی کو یقینی بنانے کے لیے فورس ان کوششوں میں فعال طور پر حصہ ڈالتا ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button