متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے ریڈ اور خصوصی مشن ٹیم کیلئے خصوصی کورس کا اہتمام کیا ہے

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے چھاپہ مارنے والی اور خصوصی مشنز کو سرانجام دینے والی ٹیموں کیلئے خصوصی کورس کا اہتمام کیا ہے۔

کورس کی گریجویشن تقریب کے موقع پر اپنی تقریر میں ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ برائے حفاظتی سلامتی اور ایمرجنسی میجر جنرل عبداللہ علی الغیثی نے دبئی پولیس جنرل کمانڈ کی قیادت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کی سربراہی میں کمانڈ فورس کی خصوصی ٹیموں کو کورسز کے انعقاد، اعلیٰ قابلیت فراہم کرنے اور انہیں سائنسی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر تیار کرنے کے حوالے سے خصوصی ترجیح دیتی ہے۔

ہنگامی صورتحال کا فوری اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کیلئے اس ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

میجر جنرل عبداللہ علی الغیثی نے کہا کہ دبئی پولیس نے ہمیشہ پرو ایکٹیو اپروچ اپنایا ہے۔ اپنے اہلکاروں اور فورس کو ہمیشہ سے نئے ہنر اور اسکلز سکھائے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ وی آئی پی سیکیورٹی اینڈ پروٹیکشن کرنل عبید مبارک بن یاروف نے وضاحت کی کہ دبئی پولیس کے مختلف خصوصی محکموں کے 18 افسران نے کورس میں شمولیت اختیار کی اور انہیں موثر اور تیزی سے جواب دینے کی تربیت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء نے آنسو گیس کے دباؤ میں ماسک کے ساتھ یا اس کے بغیر کام کرنے کا طریقہ سیکھا اور جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ریسکیو کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی آلات کا استعمال کرتے ہوئے فیلڈ میں کام سے بھی واقف ہوئے۔

یہ کورس صدارتی گارڈ کمانڈ سے منسلک تربیتی علاقے وادی الشباک میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پروٹیکٹیو سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی میں وی آئی پی سیکیورٹی اینڈ پروٹیکشن کے شعبہ نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ریسکیو کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button