متحدہ عرب امارات

میں بھی پولیس ہوں سروس کا استعمال کیجئے ، قانون کی خلاف ورزی کی شکایت کیجئے، لیکن پولیس کو جھوٹی شکایت کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خلیج اردو
دبئیۛ دبئی پولیس نے اتوار کو کہا ہے کہ انہوں نے 29539 ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے ہیں۔ یہ پچھلے سال کی رپورٹ ہے۔

یہ جرمانے پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے پروگرام ًۛ ہم سب پولیس ہیںً کا حصہ ہے۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس افسران کی جانب سے فائل کیے گئے 21،283 اور سی صی ٹی وی سے حاصل 8256 جرمانوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ معاشرے میں متحرک رہنے والے افراد نے 28662 ٹریفک جرمانوں کو رپورٹ کیا۔

المروائی نے بتایا کہ ہم سب پولیس ہیںً پروگرام عوام کو حق دیتا ہے کہ وہ معاشرے میں رونما ہونے والے حالات میں بہتری کی جانب کردار ادا کریں اور لوگوں کی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

جو کوئی بھی گلیوں میں خرابط ڈرئیونگ کرتا ہے اور بے ہنگم ٹریفک کا باعث بنتا ہے وہ اصل میں شہریوں کی حفاظت کو داؤ پر لگاتا ہے جن کے خلاف پولیس کی مدد کرنا ایک ذمہ داری شہری کا فرض ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دبءی پولیس کے اسمارٹ اپلیکیشن یا دبءی پولیس کے مفت کال سنٹر 901 پر کال کرکے شکایت درج کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہری جو شکایات درج کرتے ہیں، ان میں ان کی شناخت اور دیگر حوالوں سے معلومات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔ان معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔

المزروئی نے بتایا کہ شکایت ملتے ہی ہم اس پر عمل درآمد نہیں کرتے بلکہ اس کی تصدیق کرتے ہیں جس کیلئے پہلے کیمروں کو دیکھا جاتا ہے اور جب تصدیق ہوجاتی ہے تو ہم پھر شکایت پر عمل کرکے اسے کلوز کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پولیس افسران بھی اس اپلیکیشن کے استعمال سے یا پھر ہیلپ لائن پر کال کرکے اس حوالے سے شکایات درج کرواسکتے ہیں اور جرمانوں کو موقع پر جاری نہ کیا جائے تو یہ بھی ایک بہتری کا اقدام ہوگا۔

برگیڈیئر المزروئی نے مزید متنبہ کیا کہ اس سروس کا غلط استعمال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس نے عوام سے کہا کہ وہ دبئی پولیس کا ساتھ دیں اور ان خدمات کا استعمال کریں تاکہ معاشرے میں سڑکوں پر باحفاظت اور ہموار ٹریفک کو یقینی بنایا جا سکے اور سڑک پر چلنے والوں کو بہتر نظام ٹریفک دیا جا سکے۔
Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button