متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے یرغمال بنائے گئے خاندان کو ریسکیو کر لیا

خلیج اردو
03 مارچ 2021
دبئی : دبئی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے جن کو خاتون کے شوہر نے دھمکی دے کر محسور کیا تھا کہ وہ گیس سلنڈر سے خودکشی کرکے ان کو دھماکے سے اڑا دے گا۔

خالیج ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متائثرہ خاتون نے پولیس کو کال کی اور پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں ہے جبکہ گھر کی نوکرانی نے فون کیا ہے کہ اس کے شوہر نے ایک گیس سلیڈر خرید لیا ہے اور وہ گھر کو سلنڈر سے اڑانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

خاتون جس کا شوہر کچھ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے ، نے اپنی نوکرانی کو ہدایت کی کہ وہ ان کے تین بچوں کو پڑوس لیجائیں۔

الرشدیہ پولیس اسٹیشن سے ڈائریکٹر برگیڈیئر سعید بن سلیمان کی سربراہی میں ٹیم نے متعلقہ ویلاز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گھبرائے ہوئے ایک شخص کو پریشان حال میں اوپن گیس سلنڈر اٹھائے رکھا تھا۔

برگیڈیئر سلیمان کے مطابق وہ شخص دو گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ٹھنڈا پڑ گیا اور پولیس افیسر کو اجازت دی کہ وہ اس سے گیس سلنڈر کو ہٹا سکے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے تصدیق کی کہ اس کے شوہر کو نفسیاتی مسائل ہیں اور وہ علاج کے مرحلے سے گزرے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماں ، تین بچے اور نوکرانی اس وقت صحیح سلامت اور محفوظ ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button