خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے بلغارین سیاح کو اسکا گم شدہ پرس واپس کر دیا۔

خلیج اردو: دبئی پولیس نے حال ہی میں ایک بلغارین سیاح کو $9,150 (تقریباً 33,600 درہم) اور کچھ اہم دستاویزات پر مشتمل ایک پرس لوٹا دیا جس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کے راستے سفر کے دوران اپنا قیمتی سامان کھو دیا تھا۔

جنرل ڈپارٹمنٹ آف ایئرپورٹس سیکیورٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر حمودہ بیلسوویدہ الامیری نے کہا کہ سیاح کا پرس براستہ دبئی ائیرپورٹ سے بلغاریہ واپس جاتے ہوئے کھو گیا۔

بریگیڈیئر حمودہ بیلسویدہ الامیری نے کہا کہ "ایک بار جب ہمیں پرس مل گیا، تو ہم نے فوری طور پر مالک کی شناخت کی تصدیق کی جو پہلے ہی ملک چھوڑ چکا تھا۔ اس کے باوجود، ہمارے افسران نے اس سے رابطہ کیا اور ضروری قانونی اقدامات کرنے کے بعد اسے اسکا پرس اور نقدی بھیج دی-”

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی پولیس اپنے سامان کے مالکان کے حقوق کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور امارات کے زائرین، رہائشیوں اور شہریوں کی خوشی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button