خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے اپنے 50 ملازمین کو عمرہ کے لیے سپانسر کردیا۔

خلیج اردو: دبئی پولیس نے اپنے پچاس ملازمین کو دبئی پولیس جنرل کمانڈ کے زیر اہتمام اور اسپانسر کردہ خصوصی سفر نامہ پر مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ کے لیے روانہ کردیا ۔

یہ اقدام، جو کہ اسلامی اور رواداری کے امور کے شعبہ نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیپی نیس کے تحت شروع کیا گیا ہے، دبئی پولیس کے سربراہ اور کمانڈر ان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کی ہدایت اورمعاشرتی خوشی کو یقینی بنانے کے مقصد کے مطابق ہے۔
عمرہ انیشیٹو سے فورس کے ان مرد اور خواتین ملازمین کو فائدہ پہنچا جنہوں نے پہلے عمرہ نہیں کیا تھا۔
اپنی طرف سے، کفالت حاصل کرنے والے عمرہ زاِئرین نے اس تجربے کو "زبردست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی پولیس کے شکر گزار ہیں، جس نے ان کا مالی بوجھ اٹھایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button