متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس اسٹیشن نے جرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی ہے، مختلف حوالے سے 490 ملین درہم کے چیک کی سٹلمنٹ بھی کی ہے

خلیج اردو
21 اگست 2021
دبئی : دبئی پولیس کے المراقابات تھانے نے پچھلے سال جرائم کی شرح میں 17.28 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ انہوں نے چار سو نوے ملین کے تنازعوں کے چیکس کے معاملات درست کیے اور کسی بھی طرح کی ٹریفک ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری ہوئی جب دبئی پولیس کے کمانڈر این چیف لیفٹنٹ جنرل عبداللہ خلیفہ الماری اس پولیس اسٹیشن کا دورہ کر گئے تھے جہاں انہیں بتایا گیا کہ ایمرجنسی کیسز کو دیئے گئے ریسپانس ٹائم کا اوسط دورانیہ دو اعشاریہ دس منٹ رہا ہے۔

جو کیسز ایمرجنسی کے نہیں تھے انہیں اوسطاً پانچ منٹ بارہ سیکنڈ کا وقت دیا گیا جبکہ اوسط تیس منٹ کی تھی۔

پولیس کی جانب سے گشت سے یہ فائدہ ہوا کہ پورا سال ٹریفک حادثے سے ایک شخص بھی ہلاک نہیں ہوا۔ اسٹیشن نے گذشتہ سال 177 ٹریفک رپورٹس ریکارڈ کیں جو کہ 2019 میں 180 تھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button