متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے 230 ملین درہم مالیت کے باؤنس چیکوں سے متعلق تنازعات حل کروا دیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے المراقبت تھانے نے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران باؤنس چیکوں سے متعلق 230 ملین درہم مالیت کے تنازعات خوش اسلوبی سے حل کروا دیے۔

تھانہ المراقبت کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی احمد عبد اللہ غنیم نے خاندانی تنازعات اور مالی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کروانے کے لئے سن 2019 میں قائم ہونے والے اسٹیشن کے رواداری سیکشن کی کوششوں کی تعریف کی۔

میجر علی نےبتایا کہ "دونوں فریقین کو اپنے تنازعات خوش اسلوبی سے حل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے بعد متعدد شکایات خارج کر دی ہیں”۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے معاملات میں "پولیس افسر ثالث کا قردار ادا کرتے ہیں اور اس بات یقینی بناتے ہیں کہ فریقین میں سے کسی کے حقوق تلف نہ ہوں”۔

انہوں نے بتایا کہ پرانے نظام کے تحت ایسی شکایات برراہ راست پبلک پراسیکیوشن کو منتقل کر دی جاتی تھیں۔ تاہم، اب دبئی پولیس کی جانب سے اپنائے گئے اس پروگرام کی مدد سے ایسے تنازعات کو محدود کیا گیا اور دونوں فریقین پر انکے منفی اثرات میں کمی ہوئی ہے۔

میجر علی نے مزید بتایا کہ انکا تھانہ ایسے جرائم میں ملوث مدعاعلیہان کی ٹریکنگ کر کے انہیں عدالت کے سامنے پیش کر کے ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button