خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2022 کے پیش نظردبئی پولیس کرکٹ میچوں کو محفوظ بنانے کے لیے سمارٹ ٹیک استعمال کرے گی

خلیج اردو: دبئی پولیس نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے اپنی سیکیورٹی تیاریوں کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب دبئی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی (ESC) نے 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلایا۔

دبئی پولیس میں آپریشنز امور کے قائم مقام اسسٹنٹ کمانڈر بریگیڈیئر راشد خلیفہ الفلاسی نے کہا کہ میچوں کو محفوظ بنانے کے لیے سمارٹ ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ حکام نے میچوں میں شرکت کے دوران تمام حفاظتی اقدامات اور پروٹوکول کی پابندی کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ESC کی آگہی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ایشیا کپ 2022 ایشیا کے سب سے بڑی کرکٹ حریفوں کو آمنے سامنے لائے گا۔ ان میں ہندوستان، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ یا سنگاپور کی ایک کوالیفائنگ ٹیم شامل ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی متوقع ٹاکرا 28 اگست کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button