متحدہ عرب امارات

دبئی: نو عمر لڑکوں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑے میں ایک نو عمر کا ہاتھ کٹ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں نو عمر لڑکوں کے دو گروہوں کے درمیان مبینہ جھگڑے کے دوران ایک نو عمر کا ہاتھ کٹ گیا۔

جس کے بعد پولیس کاروائی کرتی ہوئی 8 نو عمر لڑکوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ جن پر الزام ہے کہ وہ اس مبینہ لڑائی میں شامل تھے۔

ایک پولیس اہلکار کے مطابق مردیف کے علاقے میں ہونے والی اس لڑائی میں دنوں گروہوں نے تلواروں کو چھریوں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نو عمر کا ہاتھ اس کے بازو سے کٹ کر علیحدہ ہوگیا۔

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل جمال سلیم الجالف نے بتایا کہ انہیں آپریشن روم میں کال موصول ہوئی کہ نو عمروں کے دو گرہوں کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔

لڑائی کی کال موصول ہوتے ہی پولیس جائے واقعہ کی طرف روانہ ہوگئی۔ لیکن پولیس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی نو عمر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

تاہم، پولیس کو اس جگہ ایک کٹا ہوا ہاتھ ملا جہاں پر لڑائی ہوئی تھی۔ جس کے کچھ ہی منٹوں بعد پولیس نے اس لڑکے کو ڈھونڈ لیا جسکا ہاتھ کٹ گیا تھا،جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

برگیڈیئر جالف نے بتایا کہ واقع کے ایک گھنٹے کے اندر پولیس نے گروہ کے باقی لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔ اور ان میں سے کچھ کی گاڑیوں میں سے لڑائی کے دوران استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کر لیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button