متحدہ عرب امارات

ڈیٹنگ کے لیے بنائی گئی موبائل ایپلیکیشنز پر آپ کے ساتھ فراڈ ہوسکتا ہے، دبئی پولیس کی رہائشیوں کو وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی پولیس نے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ڈیٹنگ کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارمز پر لوگوں کےساتھ دھوکہ دہی جیسے واقعات ہو سکتے ہیں۔

لہذا ان پلیٹ فارمز کو احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

ٹوئیٹر پر شائع کی گئی ایک ویڈیو میں دبئی پولیس کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جعل ساز لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے نئے نئے طریقے تیار کر رہے ہیں لہذا انکے جال میں پھنسنے بچا جائے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ "کچھ افراد ڈٰیٹنگ ویب سائٹس استعمال کر رہے ہیں اور خفیہ میسج سنٹرز میں نامعلوم لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں”۔ پولیس نے ایسے افراد کو تنبیہ کی ہے کہ”جعل ساز صارفین کو پہلے مساج کے بہانے جال میں پھنساتے ہیں پھر رقم چوری کرتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں”۔

اس سے پہلے دبئی 40 ایسے گروہ گرفتار کر چکی ہے جو سائبر فراڈ، بلیک میلنگ اور چوری جسیے جرائم میں ملوث تھے۔

یہ گینگ سوشل میڈیا پر خواتین کے نام سے پروفائل بناتے تھے اور پھر مردوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ جس کے بعد وہ اس شخص کو ایک اپارٹمنٹ میں بلاتے ہیں، جہاں وہ کسی اور خاتون کے ساتھ آپ کی نامناسب حالت میں تصاویر بناتے ہیں، آپ کے پیسے چراتے ہیں اور آپ کو بلیک میل کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button