متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کا منفرد اعزاز ، کام کیلئے سب سے خوشحال جگہ دبئی پولیس ہے، ایوارڈ اپنے نام کرلیا

23 اکتوبر 2021
دبئی : سرکاری اداروں میں دبئی پولیس جبکہ نجی اداروں میں شنائدرر الیکٹرانک وہ مقامات ہیں جہاں کام کرکے سب سے زیادہ خوشی ملتی ہے۔

کام کیلئے خوشحال جگہ یا کس جگہ کام کرنے والے زیادہ خوش رہتے ہیں ، کا ریکارڈ رکھ کر اس حوالے سے درجہ بندی کے بعد ایوارڈ دینے والا پلیٹ Happiness@Work ایوارڈ کا اس بار چوتھا ایڈیشن تھا۔ ادارے کی جانب سے سب سے خوشحال ادارے اور اس کے ملازمین کی عزت اور احترام کے ساتھ ساتھ ان کی خوشی کا حساب بھی رکھا جاتا ہے۔ ادارے کی جانب سے انوویشن یا کچھ نیا کر دیکھانے سے متعلق بھی اعدادوشمار دیکھے جاتے ہیں۔

اسے سسٹین ایبل مائنڈز یا پائیدار اذہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جو خلیج اور مینا میں اسٹریٹجک پائیداری اور کارپوریٹ ذمہ داری نبھاتے ہوئے کام کی جگہوں پر خوشی اور مثبت رجحانات کو فروغ دیتا ہے اور یہی اس ایوارڈ کا مقصد ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں جنہیں حرف عام میں ایس ایم ای کہا جاتا ہے ، کے کیٹگریز میں ایوارڈ ایکس ورکس انٹیرئیرز ایل ایل سی کو دیا گیا۔ جبکہ کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور حکومتی افیئر نے غیر منافع بخش کیٹگری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس ایڈیشن نے تمام علاقائی کمپنیوں کا انتخاب کیا جو کام کی خوشگوار جگہ بنانے ، کام کی زندگی میں اچھا توازن رکھنے ، پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے اور کام کی جگہ کیلئے دیگر مثبت اقدامات کیلئے کھڑی تھیں۔

ایوارڈ کیلئے کل 40 نامزدگییں تھیں اور متعدد حوالوں سے درخواستوں کا ایک جیوری پینل نے سات مختلف ایوارڈ کیٹیگریز کا جائزہ لیا۔

متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ادارے ہیپی نس ایٹ ورک نے چار مرتبہ ایوارڈ لیے ہیں جہاں 54 اداروں نے چھ مختلف زمروں میں 64 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

سسٹین ایبل مائنڈز کے بانی شراکت دار وینیتھا میتھیو کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کے 2020 میں اداروں اور تنظیموں کو کرونا وبا کی وجہ سے مختلف چیلنجز کا سامنا تھا ، اداروں نے اپنے ملازمین کی خوشحال کیلئے بہت کچھ کیا۔ درحقیقت جتنے بھی ادارے ایورڈ کیلئے نامز ہوئے وہ فاتح ہیں۔

ہیپی نس ایٹ ورک ایوارڈ کے جیوری میں شامل ڈاکٹر صامدو چیتری کا کہنا ہے کہ زندگی کا مقصد دوسروں کی خدمت کرنا ہےاور ہیپی نس ایٹ ورک یہی کام کررہا ہے۔ ہم کام کی جگہ پر خوشی سے متعلق کوششوں کو اعزاز سے نوازتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کوئی ہدف نہیں بلکہ جاری رہنے والا عمل ہے۔

ملازمین کو اپنے ساتھ جڑے رہنے اور انہیں ہر حوالے سے شامل کرنے سے متعلق بہترین کیٹگری کا ایوارڈ سرکاری اداروں میں دبئی پولیس اور فجیرہ قدرتی وسائل کارپوریشن ایف این آر سی کو دیا گیا۔ نجی شعبے میں آفاق اسلامی فنانس ، ایس ایم ای میں پیرا ماؤنٹ کمپیوٹر سسٹم اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سرکاری امور کو غیر منافع بخش شعبے میں اس ایوارڈ سے نواز گیا

بہترین ورک پلیس ویلنس پروگرام کی کیٹیگری کیلئے نجی شعبے کے اویئل میڈل ایسٹ اور شنائیدر الیکٹرانک کو ایوارڈ سے نواز گیا ، جبکہ ایس ایم ای فہرست میں ایکس ورک انٹیئریئر ایل ایل سی اور پیراماؤنٹ کمپیوٹر سسٹم فاتح قرار پائے۔

بہترین ورکرز ویلفیئر پروگرام کیٹیگری میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی – حکومتی امور جبکہ شارجہ سیلف ڈیفنس سپورٹس کلب کو ہیپیئنس ایٹ ورک اپریسیشن ایوارڈ ملا۔

دبئی پولیس نے بیسٹ ورک لائف بیلنس پروگرام کی گیٹگری میں سرکاری اداروں کے طور پر ایوارڈز جیتے جبکہ راس الخیمہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے ہیپینس ایڈ ورک اپریسیشن ایوارڈ جیتا۔

شارجہ سٹی میونسپلٹی نے سرکاری ادارے میں بیسٹ ورک پلیس پائیداری پروگرام ایوارڈ اور ایس ایم ای سیکٹر میں ایکس ورکس انٹیرئیرز ایل ایل سی نے یہی ایوارڈ جیتا۔ بہترین کام کی جگہ کے تنوع اور شمولیت کے پروگرام کے زمرے میں نجی شعبے کا فاتح شنائیڈر الیکٹرک تھا جبکہ اویئل مڈل ایسٹ نے ہیپینس ایٹ ورک اپریسی ایشن ایوارڈ جیتا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button