متحدہ عرب امارات

چور کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کو اعزاز سے نواز گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے اپنے اہلکار محمد عبدالواحد حسن محمد کو چوری کی اطلاع پر فوری جواب دینے اور مجرم کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے ہی بہت کم وقت میں گرفتار کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

دبئی پولیس کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کرنل ترکی عبدالرحمن بن فارس کے مطابق البرشہ میں ایک دکان کے مالک نے چوری کی اطلاع دی۔ مالک نے بتایا کہ اس کی دکان لوٹ لی گئی تھی اور ایک چور نے کھلونے ، گھڑیاں، جی پی ایس ڈیوائسز اور سپیڈومیٹر چرا لیے ہیں۔

ہم نے فوری طور پر البرشا میں پٹرولنگ کرنے والوں کو ہنگامی پیغام پہنچایا اور پولیس اہلکار عبدالواحد نے سب سے پہلے جواب دیا اور جلدی سے دکان کی طرف بڑھا اور چور کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا۔ عبدالواحد نے چور کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ سامان ان کے صحیح مالک کو واپس کر دیا۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری سمیت اعلی افسران نے واحد کو اعزاز سے نواز ہے۔

میجر جنرل الغیثی نے پولیس اہلکار عبدالواحد کی چوری کی رپورٹ پر فوری ردعمل اور مجرم کو گرفتار کرنے پر تعریف کی جبکہ دکان کے مالک نے اپنی فوری جواب دینے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button