متحدہ عرب امارات

کلچرل انٹرکشن کے حوالے سے گولبل پاور سٹی انڈکس میں دبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

خلیج اردو

دبئی : دبئی نے گلوبل پاور سٹی انڈکس کے کلچرل انٹرکشن کیٹگری میں عرب دنیا میں پہلی اور عالمی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ جی پی سی آئی 2021 کا سروے ہے۔

یہ درجہ بندی قیادت، سیاحتی مقامات، ثقافتی سہولیات کی تعداد اور سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی دستیابی کے لحاظ سے شہروں کی جامع کارکردگی کی پیمائش کرتی ہے۔

یہ سروے جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن کے ادارہ برائے شہری حکمت عملی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ درجہ بندی دبئی کیلئے ثقافتی لحاظ سےعالمی اطح پر ایک نئی کامیابی ہے۔

ٹویٹر پر دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشدالمکتوم نے کہا کہ دبئی نے ایک متحرک اور جامع ثقافتی ماحول کیلئے ایک عالمی مثال قائم کی ہے اور تخلیقی خیالات کی ترقی بارے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے جو مل کر ایک بھرپور ثقافتی زندگی بنائی ہے۔

دبئی گلوبل پاور سٹی انڈیکس 2020 میں مجموعی طور پر 17 ویں نمبر تھا جس نے اب 14 درجہ بہتری پائی ہے۔

انڈیکس کے معاشی معیار میں دبئی کو عرب دنیا میں بھی سب سے اونچا درجہ دیا گیا تھا۔ دبئی کو بڑے عالمی شہروں جیسے سیول، میڈرڈ، ویانا اور ہیلسنکی سے پہلے رکھا گیا۔ جی پی سی آئی شہروں کی درجہ بندی 70 اشاریوں کی بنیاد پر کرتا ہے جو معیشت، تحقیق اور ترقی، ثقافتی تعامل، رہنے کی اہلیت، ماحولیات اور رسائی کی بنیاد پر رینکنگ کرتا ہے۔

شیخ حمدان نے کہا ہے کہ دبئی نے اعلیٰ مقام پر رہنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور پوری دنیا کیلئے ایک شاندار مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرتے ہوئے اعلیٰ ترین انسانی صلاحیتوں کو کھولنے میں خطے اور دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی ہے۔

دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی (دبئی کلچر) کی چیئرپرسن اور دبئی کونسل کی رکن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ وبائی بیماری سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے باوجود دبئی کی ثقافت، ایک جامع اسٹریٹجک روڈ میپ کی رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور تخلیقی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت داری موجود ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button