متحدہ عرب امارات

دبئی میں دھند کی وجہ سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹریفک کے 29 حادثات ریکارڈ کیے گئے، حکام نے ڈرائیوروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارت میں مختلف مقامات پر دھند کا راج ہے۔ اتوار سے ابتک ٹریفک کے 29 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک کے کئی مقامات پر دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے حادثات پیش ہورہے ہیں ایسے میں دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔

دبئی پولیس میں محکمہ ٹریفک کے قائمقام ڈائریکٹر کرنل جومہ بن سویدان نے کہا ہے کہ دھند کی وجہ سے گاڑی آہستہ چلائیں یا دھند کے گزرنے کا انتظار کریں۔

ابوظبہی میں ڈرائیوروں کیلئے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جب حد نگاہ 2000 میٹر تک کم ہوکر آجائے تو گاڑی چلانے کی حدرفتار 80 کلومیٹر تک کم کر دی جائے۔

دھند کی وجہ سے مدھم لائٹس ان رکھے جائیں اور اوورٹیکنگ بند کی جائے۔

دوسری طرف محکمہ صحت نے آئندہ چند روز تک ملک کے مختلف مقامات میں دھند اور تیز ہوئیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ امارات میں موسم سرما کے ختم اور خزان کے آغاز کی وجہ سے ہوا میں نم کی مقدار بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔

آئندہ چند روز میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی این سی ایم کے مطابق دبئی، ابوظبہی، شارجہ ، راس الخیمہ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button