متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی شروعات کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں یومیہ سب سے زیادہ مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کیا

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
دبئی: دبئی میں گزشتہ جمعہ کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ رہی ۔ یہ کرونا وائرس کی صورت حال کے بعد سب سے زیادہ مسافر تھے جن کی تعداد 1.3 ملین تھی۔

دبئی میٹرو پر جمعرات کو 458،060 مسافروں نے سفر کی جس میں اس کی میٹرو کے ریڈ لائن پر 311،090 اور گرین لائن پر 146،970 مسافر شامل تھے جبکہ 15،932 مسافروں نے ٹرام کا استعمال کیا۔

آر ٹی اے کے مطابق پبلک بسوں میں 254،420 مسافروں نے 21،502 نے سمندری ٹرانسپورٹ اور 66،590 مسافروں نے ای ہیلنگ اور کار شیئرنگ سروس استعمال کی۔ جمعرات کو بھی کل 516،409 مسافروں نے ٹیکسی سروس استعمال کی۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل اینڈ چیئرمین اور بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز مطار التیار نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ عوام کا کا ٹرانسپورٹ اتھارٹی پر اعتماد ہے۔

آری ٹی اے نے عالمی سطح کے حفاظتی اقدامات اور ضوابط لاگو کیے ہیں۔ ڈرائیوروں اور دیگر اسٹاف کیلئے ان ہدایات پر عمل درآمد لازمی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد کے ویژن کے عین مطابق آر ٹی اے عوام کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ دینا کیلئے پرعزم ہے۔

مارچ دوہزار اکیس میں آر ٹی اے نے دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے کے اشتراک سے بیس ہزار سے زیادہ عالمی سطح کے ڈرائیوروں کو ویکسین لگوائے تھے جو آر ٹی اے میں کام کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button