متحدہ عرب اماراتسپورٹسلائف سٹائل

متحدہ عرب امارات: جمعہ کے روز سائکلنگ سے متعلق تقریب کی وجہ سے سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
19 نومبر 2020
دبئی: جمعہ کو دبئی میں ہونے والے دبئی رائیڈ سائکلنگ تقریب کے سلسلے میں دبئی کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹریفک کے حوالے سے چند اقدامات کیے ہیں جس میں صبح چار بجے سے صبح 8 بجے تک سڑکوں کی بندش شامل ہے۔

صبح کے وقت میں شیخ زید روڈ کو بند کیا جائے گا اور عوام آل خیل روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ لوور فنانشل روڈ کو بند کیا جائے گا اور اپر فنانشل سنٹر کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ شیخ محمد بن راشدبیلورڈ کو بند کرکے برج خلیفہ روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

آر ٹی اے نے تقریب کے شرکاء کیلئے پارکنگ کی جگہیں بھی مختص کیں ہیں۔ دبئی مال اور زبیل پارکنگ کو اپر فنانشل روڈ کے اطراف میں استعمال کیا جا سکے گا۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو آل مشتقبل اور زبیل 2 اسٹریٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اگر آُ دبئی رائیڈ چیلنچ جو کہ 20 نومبر 2020 کو ہے ، میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو آپ آرٹی اے کی جانب سے کیے جانے والے ٹریفک کے انتظامات سے آپ مستفید ہوں گے۔

دبئی میڈیا کے مطابق دبئی سائکلنگ رائیڈز دراصل دبئی فٹنس چیلنج 2020 کا حصہ ہے جس میں 4 کلومیٹر پر محیط فیملی اور دوستوں کے ہمراہ ایک بہترین تفریحی ماحول میں انجوئے کیا جا سکتا ہے جبکہ 14 کلومیٹر کی طویل رائیڈ ان کیلئے ہے جو پروفیشنل رائیڈرز ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button