متحدہ عرب امارات

نئے سال کے آغاز کے موقع پر دبئی میں متعدد سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے 31 دسبمر کی رات نئے سال کے جشن کے موقعے پر متعدد سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی نئے سال کے آغاز کے موقعے پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمار برج خلیفہ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کری دی جائیں گیں تاکہ ٹریفک کے بھاؤ کو یقینی بنایا جائے اور پیدل چلنے والوں کے لیے سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہو۔

تمام سڑکیں 31 دسمبر کی شام 4 بجے بند کر دی جائیں گیں لہذا حکام کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچیں۔

بند کی جانے والی سڑکوں کی فہرست درج ذیل ہۓ:

31 دسمبر کے روز شام 4 بجے ال آسائیل اسٹریٹ بند کر دی جائے گی اور صرف بسوں اورایمرجنسی گاڑیوں کے کھولی جائے گی۔ اس کے علاوہ 31 دسبمر کو شام 4 بجے محمد بن راشد بولے وارڈ اور فنانشل سنٹر روڈ کے اوپری حصے کو بند کر دیا جائےگا۔

جبکہ فنانشل سنٹر روڈ کے اوپری حصے کو رات 9 بجے بند کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 31 دسمبر ہی کے روز مستقبل روڈ کو شام 6 بجے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور بزنس سے آہستہ آہستہ بند کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

السکوک اسٹریٹ کو رات 8 بجے بند کردیا جائے گا۔

جمیرہ میں دبئی واٹر کینال، الصفا، اور بزنس بے پر لگی برقی سیڑھیوں کو بھی بند کر دیا جائے گا

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button