متحدہ عرب امارات

جب چور اپنا سائیکل بھول گیا ، سائیکل واپس لے جانے کیلیے جائے وقوعہ پر پہنچا تو متائثرہ شخص نے ایشیائی باشندوں کی مدد سے گرفتار کرا لیا

خلیج اردو
02 مارچ 2021
دبئی : ایک افریقی باشندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک شہری سے دبئی میں 970 درہم اور آئی فون چوری کیے تھے۔ ڈاکو نے چاقو تان کر شہری کو لوٹا لیا تھا۔

خلیج ٹائمز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 22 سالہ نائجیرین کو متائثرہ شخص اور دیگر افراد نے ہور ال انز کے علاقے میں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوا لیکن وہ جائے وقوعہ پر اپنا سائیکل چھوڑ گیا جسے حاصل کرنے کیلیے جب وہ وہاں آیا تو اسے دبوچ لیا گیا اور پھر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے کیس پبلک پراسیکوشن کو بھجوا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی ہور ال انز کے علاقے میں پہنچے تھے اور متائثرہ شخص کو لوٹنے کا تہیہ کیئے ہوئے تھے۔ متائثرہ شخص کے مطابق وہ اپنے دوست کے یہاں سے واپس آرہا تھا کہ جب جب وہ اندھیرے میں داخل ہو تو ملزم نے تین دوستوں کے ہمراہ ان پر چاقو تان لیا اور کہا کہ جو کچھ جیب میں ہے وہ نکال دو ۔

ملزم نے گھبرا کر اپنا فون اور والٹ اس کے حوالے کیا ۔ وہ وردات کے بعد وہاں سے غائب ہو گئے ۔ اس پر متائثرہ شخص نے آس پاس کے ایشیائی باشندوں کو اس بارے میں بتایا۔

جب وہ ان افراد کے ساتھ بات کررہا تھا تو اس نے دیکھا کہ ملزم واپس آرہا ہے اور اپنا سائیکل لینا چاہتا ہے جو وہ وہاں بھول گیا تھا۔ اس پر متائثرہ شخص ان پر چلا اٹھا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ملزم کو قابو میں کر لیا تاہم اس کے دوست فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

متائثرہ شخص نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button