متحدہ عرب امارات

پولیس والے بن کر ڈاکوؤں نے غیر قانونی فنڈز میں 2 ملین درہم چوری کی،پولیس کی جانب سے مقدمے میں انہیں دو سال قید کی سزا سنادی گئی

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک شخص کو 489,650 سعودی ریال کی لالچ دینے اور لوٹنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

استغاثہ کی تحقیقات کے مطابق جب مدعا علیہان کو معلوم ہوا کہ متائثرہ شخص رقم کی غیر قانونی منتقلی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا تو انہوں نے اس سے چوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملزمان نے اسے ایک پبلک پلیس میں لالچ دیا اور پولیس اہلکار بن کر اسے گرفتار کر لیا۔ ڈاکوؤں میں سے ایک دبئی ٹریفک پولیس کی مخصوص وردی میں ملبوس تھا جس کی وجہ سے متاثرہ شخص نے رقم ان کے حوالے کی جو ملزمان نے آپس میں بانٹی۔

عدالت نے چار افراد کو قید کی سزا سناتے ہوئے انہیں چوری کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جو برآمد نہ ہو سکی جبکہ پانچویں مدعا علیہ کو بری کر دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button