متحدہ عرب امارات

فادرز ڈے پر دبئی کے شاہی خاندان کے افراد کا اپنے والدین کو خراج عقیدت، تصویریں دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

فادرز ڈے کے موقع پر دبئی کے شاہی خاندان کے افراد بھی لاکھوں دیگر افراد کی طرح اپنے والدین کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ یا درہے کہ متحدہ عرب امارات میں فادرز ڈے ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔

فادرذ ڈے پر اپنے والد شیخ محمد بن راشد المکتوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

اپنے والد اور یو اے ای کے نائب صدر و زیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شیخہ لطیفہ نے لکھا کہ "میں اپنے باپ کے بارے میں گھمنڈ کرتی ہوں، اور اگر میں ایسا کرتی ہوں تو کوئی میرے اوپر الزام نہیں لگائے گا”۔

شیخہ نے مزید لکھا کہ "ابو آپ کو فادرز ڈے مبارک ہو، آپ ہمیشہ میرے لیے پہلے نمبر رہیں گے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Latifa M R Al Maktoum (@latifamrm1)

اس کے علاوہ شیخ راشد بن ہمدان المکتوم نے بھی اس سال جانبحق ہونے والے اپنے والد اور یو اے ای کے فنانس منسٹر اور دبئی کے ڈپٹی حکمران شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lateefa Bint Maktoum (@lateefam)

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button