متحدہ عرب امارات

دبئی آر ٹی اے نے جرمانوں کی ڈیجیٹل رسیدیں جاری کرنے کا نظام لانچ کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

معیشت کو پیپرلیس بنانے اور کمیونٹی کے تمام افراد کو آسان ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے دبئی کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دبئی میں اپنے تمام الحاق شدہ کسٹمر ہیپینس سروس سنٹروں پر ٹرانزیکشنز کی پرنٹ شدہ رسید فراہم کرنا بند کر دی۔

آر ٹی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کسٹمر ہیپینس سنٹروں نے رسیدیں صارفین کو ایمیل یا ٹیکسٹ میسج کی ذریعے بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ ٹرانزیکشن کی تمام تفصیلات، انوائس اور رسیدیں اب کاغذ پر پرنٹ کرنے کی بجائے صارف کو ڈیجیٹل شکل میں میسج یا ایمیل کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔

مزید برآں، آر ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آر ٹی اے کے ڈیجیٹل فری نمبر (8009090) پر کال کر کے اپنی ٹریفک فائلوں میں اپنے موبائل نمبر اور ایمیل ایڈریس اپ ڈیٹ کروا لیں۔

مزید برآں، یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

اور اس اقدام سے نہ صرف کاغذ کے استعمال میں کمی آئے گی بلکہ کاغذ پر رسیدیں پرنٹ کرنے پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوں گے ۔ اقدام دبئی کی دنیا کا اسمارٹ شہر بننے کی کوششوں کی کڑی بھی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button