متحدہ عرب امارات

آر ٹی اے نے ہواوے کمپنی کے ساتھ اشتراک سے گلف کنٹری کا پہلا ڈیجیٹل نول کارڈ جاری کر دیا

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
دبئی : دبئی حکومت کی جانب سے ادائیگی کے انلائن طریقوں میں تیزی اور کیش کے بغیر اکانومی کی جانب اقدامات جاری ہے جس میں کیش کی ضرورت نہ ہونے کے برابر ہوگی۔

اس مقصد کے حصے کے طور پر دبئی روڈ اینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے کیش کے بغیر اکانومی کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ آر ٹی اے نے ہواوے کنزیومر گروپ کے ساتھ اشتراک میں گلف کوآپریشن کونسل کے پہلے نول کارڈ اور نول پے موبائل اپلیکیشن کا اجراء کیا ہے۔

نول پے اپلیکیشن صارفین کو اجازت دے گا کہ وہ آر ٹی اے کی تمام سروسز کی خریداری میں معاون ہوگا۔ ان سروسز میں دبئی میٹرو اور واٹربس ، ٹرین اور دیگر سروسز شامل ہیں۔ وہ اپلیکیشن کے ذریعے ڈیجیٹل نول کارڈ میں براہ راست ادائیگی کر سکتے ہیں۔

آر ٹی اے کے کوآپریٹیو ٹیکنالوجی سپورٹ سروس سیکٹر کے سی ای او محمد علی مدحریب کے مطابق آر ٹی اے نول پے اپلیکیشن ہواوے والٹ کے ساتھ رہائشیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلیے ادائیگی ممکن بنائے گا۔

صارفین ہواوے اپلیکیشن گیلری سے سمارٹ فون کی مدد سے یہ اپلیکیشن ڈاؤلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سے وہ اپلیکیشن کو ادا کیا جا سکتا ہے۔

ہواوے والٹ این ایف سی ٹیکنالوجی سے نول پے اپلیکیشن کو سپورٹ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button