متحدہ عرب امارات

دبئی میں خاص نمبروں پر مشتمل مہنگی ترین نمبر پلیٹوں کی نیلامی 19 دسمبر کو ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹٰی اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی 90 مہنگی اور ممتاز نمبر پلیٹیں 19 دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

ان نمبر پلیٹوں میں 18 نمبر پلیٹٰیں AA سیریز پر مشتمل ہیں اور 13 R سیریز پر مشتمل ہیں اور ان نمبر پلیٹوں میں سے ہر ایک نمبر پلیٹ کو نیلامی کے لیے 1 اشاریہ 7 ملین درہم کی قیمت کے سااتھ پیش کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز آر ٹی اے کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے لیے رجسٹریشن 13 دسمبر سے شروع ہوگی اور نیلامی 19 دسمبر کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر دبئی فیسٹیول سٹی میں قائم انٹر کانٹیننٹل دبئی میں شروع ہوگی۔

لہذا جو لوگ 2 نمبروں سے لے 5 نمبروں پر مشتعمل ان مخصوص نمبر پلیٹوں کو خریدنا چاہتے ہیں وہ آر ٹی اے کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا پھر ام رامول، ڈیراہ، البرشاہ میں قائم کسمٹر سنٹرز پر جا کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی نمبر پلیٹوں کی ظاہری قیمت 10 ہزار درہم سے ڈیڑھ ملین درہم کے درمیان ہے۔

تاہم، نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 25 ہزار درہم کا قابل واپس سیکیورٹی چیک جمع کروانا ہوگا۔ جبکہ نیلامی میں شرکت کی 120 درہم فیس ادا کرنی ہوگی جو قابل واپسی نہیں ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button