متحدہ عرب امارات

دبئی: آر ٹی اے بغیر ڈرائیور کے آل الیکٹرک ہائیڈروجن گاڑیوں کو آزمائشی بنیادوں پر شروع کرے گا۔

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعرات کو خودکار گاڑیوں کی ایک کمپنی ایووکارگو سے ایک معاہدہ کیا ہے جو بغیر ڈرائیوروں کے چلنے والی الیکٹرک ہائیڈروجن گاڑیاں چلاتے ہیں۔

ان خودکار گاڑیوں کو بدھ کے روز دبئی ورلڈ کانگریس فار سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کے دوران نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ اندازے کے مطابق ایوکارگو کی اینڈ ٹو اینڈ روبوٹائزیشن لاجسٹکس سروس نقل و حمل کے اخراجات کو 60 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

ایوکارگو انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ کے بانی اور چیف بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر آندرے بولشاکوف نے دبئی ورلڈ کانگریس فار سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ میں بتایا کہ ہمارے پاس پورے سائز کی بغیر پائلٹ گاڑیوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی سمارٹ لاجسٹکس سروس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے اہداف میں شامل ہے۔

آر ٹی اے میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد ہاشم ہشام بہروزیان کا کہنا ہے کہ بیرونی صارفین اور عوام کیلئے ہماری سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

یہ ہماری اس کوشش کا حصہ ہے جہاں ہم پچیس فیصد تک کی گاڑیوں کو بغیر ڈرائیور کے سڑکوں پر لائیں گے۔

ایوکارگو ٹیلرہر ایک صارف کو ماحول دوست، پائیدار اور موثر حل فراہم کرنے کیلئے لاجسٹک ایکو سسٹم بنائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button