متحدہ عرب امارات

ٹریفک الرٹ: آر ٹی اے نے گائٹکس 2022 کی وجہ سے اہم سڑکوں پر متوقع تاخیر سسٹم سے خبردار کردیا، ڈرائیور وقت سے پہلے اپنا سفر شروع کریں اور متبادل راستوں کو اپنائیں

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں نظام ٹریفک اتنا موئثر ہے تاکہ کسی بھی شہری کو دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ایسے میں دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پیر کو ڈرائیوروں کو شہر میں متوقع تاخیر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اتھارٹی نے گائٹکس گلوبل 2022 کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ 10 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے۔ ایسے میں المستقبل اسٹریٹ اور زابیل اسٹریٹ ٹو پر رش کی توقع ہے۔

آر ٹی اے نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا سفر جلد شروع کریں تاکہ ٹریفک کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کو دور کیا جا سکے۔ حکام نے متبادل راستوں کا پلان پیش کیا ہے اور شیخ زید روڈ، ڈی آئی ایف سی، اور السکوک اسٹریٹ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو شہر میں گائٹکس گلوبل 2022 شروع ہوتے ہی ٹریفک جام ہونے پر اس سے نمٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button