متحدہ عرب امارات

دبئی آر ٹی اے کا روڈ ٹول آپریٹر سالک اپنے بیس فیصد شیئر فروخت کرکے تقریباً 1 بلین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہاں ہے

خلیج اردو
دبئی:دبئی روڈ ٹول آپریٹر سالک نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ کمپنی کا 20 فیصد حصہ ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے فروخت کر رہا ہے اور ستمبر کے آخر تک اہداف کی فہرست بندی کر دی جائے گی۔

سالک کو جون میں ایک پرائیویٹ جوائنٹ اسٹاک کمپنی میں تبدیل کیا گیا تھا جو اب 1.5 بلین شیئرز فروخت کر رہا ہے۔ جس کی پیشکش کی قیمت کی تصدیق 22 ستمبر کو ہو جائے گی اور 29 ستمبر کے آس پاس فہرست سازی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز نے خبررساں ادارے رائٹرز کا حوالہ دے کر بتایا ہے سالک حصص کے لیے تقریباً 1 بلین ڈالر جمع کرنے کی کوشش میں جس کی قیمت 5 بلین ڈالر ہے۔

دبئی نے علاقائی تجارتی مرکز میں بھیڑ کو کم کرنے کے لیے 2007 میں اپنا سالک الیکٹرانک ٹول کلیکشن سسٹم شروع کیا جس میں اپریل کے آخر میں 3.6 ملین رجسٹرڈ گاڑیاں تھیں جن میں سے 1.8 ملین گاڑیاں دبئی میں رجسٹرڈ تھیں۔

دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم نے نومبر میں سالک کو روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈویژن سے ایک عوامی کمپنی میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

سالک اور حکومت سے منسلک نو دیگر اداروں کی فہرست بنانے کا مقصد اسٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ،دبئی کو زیادہ مسابقتی مارکیٹ بنانا اور سعودی عرب اور پڑوسی ابوظہبی میں بڑے بازاروں کے ساتھ جو بڑی لسٹنگ اور مضبوط لیکویڈیٹی کو راغب کر رہے ہیں۔

سالک کا عربی میں مطلب "کھلا” یا "صاف” ہے، نے اس سال کی پہلی ششماہی میں 800 ملین درہم کی بنیادی کمائی کی اطلاع دی، جبکہ 2021 میں اسی مدت میں 637.41 ملین درہم تھی۔

سالک کے آئی پی او کی تین قسطیں ہیں جس میں ایک افراد ، دوسری پیشہ ورانہ سرمایہ کاروں اور تیسری ملازمین کو پیش کی جاتی ہے۔ 5 فیصد حصص ایمریٹس انویسٹمنٹ اتھارٹی کو مختص کیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button