متحدہ عرب امارات

مشہور و معروف دوڑ دبئی رن کی واپسی ، 26 ستمبر سے شیخ زید روڈ پر دوڑ ہوگی

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
ممبئی : مشہور ومعروف دبئی رن اب 26 ستمبر سے ملک میں شیخ زید روڈ پر واپس آرہا ہے۔ یہ ایونٹ جو دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ ہے، اب ہر عمر کے افراد کیلئے دوڑ کی پیشکش کرتا ہے۔

توقع ہے کہ دس ہزار افراد شہر کے اس طویل اور بڑے دوڑ کیلئے مختص ٹریک پر آئیں گے ۔5 کلومیٹر کا راستہ خاص طور پر فیمیلیز کیلئے اور 10 کلومیٹر کا راستہ تفریحی اور پیشہ ورانہ دوڑنے والوں کیلئے بنایا گیا ہے۔

مستقبل کے شاندار میوزیم کے قریب شروع ہونے والی لائن کے ساتھ ، تمام دوڑنے والے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب المستقبل اسٹریٹ پر بشمول امارات ٹاورز اور ڈاون ٹاؤن دبئی اختتامی لائن عبور کرنے سے پہلے امارات کے کچھ نشانات دیکھیں گے –

10 کلومیٹر کے راستے پر دوڑنے والے شرکاء دبئی مال ، برج خلیفہ اور شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ سے بھی گزریں گے۔

دبئی رن میں تیاری کیلئے اکتوبر اور نومبر میں شہر بھر میں وارم اپ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں دبئی اکیڈمک سٹی رن ، دبئی ساؤتھ رن ، دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ رن کے ساتھ ساتھ 30 اکتوبر کو ہالووین کیلئے خصوصی دوڑ اور 19 نومبر کو ایکسپو 2020 دبئی دوڑ شامل ہیں۔

دبئی فیسٹیول اینڈ ریٹیل اسٹبلشمنٹ کے سی ای او احمد الخواجہ کا کہنا ہے کہ دبئی رن وہ تقریب ہے جس میں ہر عمر اور ہر طبقہ فکر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ دبئی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید ہیراب کا کہنا ہے کہ ہم شیخ زید روڈ کو ایک مصروف دوڑ کا مرکز بنائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button