
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی ابتدائی عدالت نے ایک بھارتی باشندے کو شراب کے نشے میں ایک خاتون کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے، چھری سے اسے دھمکانے اور خاتون 200 درہم لوٹنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ فروری 2020 میں ایک دن جب 39 سالہ بھارتی خاتون اپنے بیٹے کو اپنی رہائشی عمارت سے باہر اسکول بس پر چڑھانے کے لیے گئی اور جب واپس آئی تو مدعاعلیہ نے پیچھے اس کیطرف آیا اور اس کے گلے پر چھری رکھ کر اسے اندر لیجانے پر مجبور کیا۔
خاتون نے عدالت کو بتایا کہ "میں نے مدد کے لیے چلائی پر کسی نے میری آواز نہ سنی۔ جس کے بعد اس شخص نے مجھے کمرے میں دکھیل دیا”۔
23 سالہ مدعاعلیہ نے خاتون کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا اور پھر اپنے موبائل اسےکی نازیبا ویڈیو بناتا رہا اور پھر اسکے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ مدعاعلیہ نے اس سے 200 درہم بھی چھین لیے اور اسے دھمکی دی کہ اگر اسنے پولیس کو بتایا تو اس کی ویڈیو پبلک کر دے گا۔
تاہم، واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو بتایا جس نے پولیس کے پاس شکایت درج کروا دی۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے دو دن کی تفتیش کے بعد مدعاعلیہ جو کے سیلز مین کی نوکری کرتا تھا اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس اہلکار نے گواہی دی کے گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور اس کے قبضے سے چوری کیے گئے 2 سو درہم میں سے 135 درہم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تفتیش کے دوران مدعاعلیہ نے نشے کی حالت میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کیا۔
جس کے بعد دبئی پولیس نے ملزم پر ریپ، چوری اور غیر قانونی طور پر شراب نوشی کا الزام عائد کردیا۔
تاہم، مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالتی فیصلے کے خلاف 15 دن کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔
Source: Gulf News