متحدہ عرب امارات

دبئی: بجلی کے تار چوری کرنے میں مدد دینے پر پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو قید کی سزا سنادی گئی

 

خلیج اردو  آن لائن:

دبئی میں ایک 21 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو بجلی کے تار چوری کرنے میں چوروں کی مدد کرنے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

سیکیورٹی گارڈ پر الزام تھا کہ جو زیر تعمیر عمارت اس کی نگرانی میں تھی اس نے اس عمارت میں چوروں کو جانے کی اجازت دی۔ اور اس کی ڈیوٹی کے دوران دو افراد نے 25 ہزار 850 درہم مالیت کی پاور کیبل چوری کی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا تھا کہ 21 سالہ پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سے جب تار کی چوری سے متعلق تفتیش کی گئی تو اس نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اور بتایا کہ اس نے ایسا اپنی مالی مجبوریوں کے پیش نظر کیا تھا۔

تاہم، اس کے دیگر دو ساتھی ابھی تک فرار ہیں۔

مزید برآں، عدالت نے مدعاعلیہ کو 6 ماہ قید کی سزا ساتھ 25 ہزار 850 درہم جرمانہ ادا کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔ اور حکم دیا ہے کہ قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد مدعاعلیہ کو ملک بدر کر دیا جائے۔

یہ کیس 21 اگست کو القسیس پولیس تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔

مدعی کی فرم میں کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ القسیس میں ایک کمپنی کی زیر تعمیر کمپنی سے بجلی کے تار چوری ہونے کی اطلاع ملنے پر ہم نے رات 9 بجے سی سی ٹی وی کیمرے دیکھے۔

اس ملازم نے پراسیکیوشن کو بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ نے دونوں چوروں کو عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ تاہم ابھی دبئی کورٹ آف اپیل کے فیصلے کا انتظار ہے۔

Source: khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button