متحدہ عرب امارات

دبئی: ایک شخص کے 75 ہزار درہم جعلی ڈالروں میں تبدیل کرنے والےسیکیورٹی گارڈ کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کریمنل کورٹ ایک افریقی سیکیورٹی گارڈ اور اس کے مفرور ساتھی کو ایک عرب شخص 75 ہزار درہم دھوکے سے جعلی ڈالروں میں تبدیل کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے سزا مکمل کرنے کے بعد مدعاعلیہ کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق متاثرہ شخص نے زیادہ قیمت وصول کرنے کے لیے اپنے درہم غیر قانونی طریقے سے ڈالروں میں تبدیل کروانے کی کوشش کی۔اس مقصد کے لیے اس نے انسٹاگرام پر مدعاعلیہ کی جانب سے لگایا ایک اشتہار دیکھا جس میں 75 ہزار درہم کو 30 ہزار ڈالروں میں تبدیل کرنے کی آفر دی گئی تھی۔ یہ اشتہار دیکھ کر متاثرہ شخص دو سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک ساتھ ملا اور اس نے متاثرہ شخص کو اس کے درہم کے بدلے میں جعلی ڈالر دے دیے۔

جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ جسے بعد میں کریمنل کورٹ بھیج دیا گیا۔ عدالت نے ملزم اور اس کے مفرور ساتھی کو 1 سال قید، دو لاکھ درہم جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ انسٹاگرام پر اسے اشتہار نظر آیا تھا ۔ جس دیے گئےنمبر اس نے رابطہ کیا تو اسے بتایا کہ وہ بیرون ملک رہتے ہیں تاہم، اسے یو اے ای ان کے کانٹیکٹ کا نمبر فراہم کر دیا گیا۔ جس پر متاثرہ شخص ایک مال میں مدعلیہ سے ملا جنہوں نے 75 ہزار درہم کے بدلے میں 30 ہزار ڈالر دینے پررضامندی ظہار کر دی۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ مدعا علیہان نے اسے فریج المرار میں واقع ایک ہوٹل کے پیچھے ملنے کا کہا اور اسے ایک مدعاعلیہ نے اسے جعلی ڈالروں پر مشتمل ایک پیکج فراہم کر دیا۔

تاہم، پولیس نے مدعا علیہان کی شناخت کر کے ایک کو گرفتار کر لیا۔ جو بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتے تھے۔ گرفتاری کے بعد مدعالیہ نے اعتراف جرم کر لیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button