متحدہ عرب امارات

دبئی میں کینسل کیے گئے اور نامکمل ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کے فیصلے کے لیے خصوصی ٹریبونل تشکیل دے دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکام کیجانب سے دبئی میں ریئل اسٹیٹ کے تمام کینسل کیئے گئے اور نامکمل منصوبوں کی قسمت کے فیصلے کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی جسے ٹرایبونل کا نام دیا گیا ہے، 2008 کے قانون نمبر 13 کے تحت کینسل کیے گئے منصوبوں کے حوالے سے تنازعات کا حل ڈھونڈے گی۔

مزید برآں، اس ٹریبونل کے فیصلے حتمی ہوں گے اور ان فیصلوں کو خلاف درخواست دائر نہیں کی جاسکے گی۔ اور دبئی کی عملدرآمد کورٹ ٹربیونل کے فیصلوں کو نافذ کرے گی۔

اس ٹریبونل کی تشکیل کے لیے یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے فرمان جاری کیا گیا تھا۔

دبئی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین اس ٹریبونل کے ممبران اور چیئرمین کا انتخاب کریں گے اور اس ٹریبونل کی فیصلہ سازی اور میٹنگوں کے لیے فریم ورک ترتیب دیں گے۔

مزید برآں، فرمان میں اس ٹریبونل کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ان پراجیکٹس سے متعلق ان تنازعات اور تحفظات کا ازالہ کریں جن کے بارے میں گزشتہ کمیٹی فائنل فیصلہ نہیں کر پائی تھی۔

اس کے علاوہ ٹربیونل کینسل شدہ اور نامکمل پراجیکٹس سے متعلق تنازعات اور شکایات سے متعلق فیصلے کرے گی۔

مزید برآں، ایک اور ترمیم کے مطابق اگر ایک ڈویلپر نے ایسی وجوہات کی بنا پر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جو اسکے کنٹرول نہیں تھیں یا پھر پی ای آر اے کی جانب سے پراجیکٹس کینسل کر دیا گیا تھا تو پھر اسے خریداروں کی طرف سے ادا کی گئی تمام رقم انہیں واپس کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ نئے فرمان میں دبئی کی تمام عدالتوں کو نامکمل اور کینسل کیے گئے ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس سے متعلق تنازعات کے حوالے سے مقدامات درج کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button