متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان نے ’مستقبل کا حل‘ کے نام سے غیر معمولی حل پیش کرنے والوں کیلئے دس ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا

خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی میں ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ان افراد کیلئے دس ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے جو مستقبل کے مسائل کے حل کیلئے غیر معمولی تجاویز پیش کریں۔

دبئی فیوچر سلوشن جو ایک عالمی اقدام ہے، مختلف چیلنجز کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے جن کے حل کیلئے سائنسدانوں ، ڈیزائنرز ، ایجاد کرنے والے ، یونیورسٹیوں ، تحقیقی مراکز ، کمپنیوں کو دنیا بھر سے اکٹھا ہوں گے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے جدید حل پیدا کیا جائے گا۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد مستقبل کے بنانے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے نفاذ کو زیادہ کرے گا۔ دبئی ہمیشہ سے ایک ایسا مقام ہے اور انوویشن کو پروان چڑھاتی ہے اور ہم عالمی جدت کے نقشے پر امارات کی پوزیشن کو مزید بڑھانے کیلئے مسلسل نئے حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیخ حمدان نے اس بات پر زور دیا کہ دبئی اپنے خیالات کو عالمی کامیابیوں میں تبدیل کرنے کیلئے درکار وسائل کے ساتھ ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے اور ان کی مدد کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کی دنیا ٹیکانلوجی اور جدت کی دنیا ہے جس میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ہمارا حدف ہے کہ ہم مستقبل کی صنعتوں کے علمبرداروں میں شامل ہوں۔ ہم ہمیشہ نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔

اس اقدام سے ان افراد کو پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے جو مختلف آئیڈیاز کی مدد سے مستقبل کے چیلنجز کیلئے حل پیش کررہے ہوں۔ اس حوالے سے توجہ توانائی ، ٹرانسپورٹیشن ، صحت ، تعلیم ، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سے متعلق ہے۔

دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق اس اسکیم میں رجسٹریشن ، کوالیفائنگ راؤنڈ ون ،کوالیفائنگ راؤنڈ 2 جو بہترین تین ہوں گے ۔ اس کیلئے ایک فاتح منتخب کیا جاتا ہے۔

صنعتوں کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے کوششیں ،ایک ایسا حل جو پیمانہ بنائے جو پائیدار ہو اور مناسب اخراجات پر بھی ہوں ، ایک ایسا حل جو مخصوص تکنیکی مقاصد اور بروقت ڈیلوری کے مقاصد کو حاصل کرے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button