متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان نے پیشہ ورانہ تعلیم کو منظم کرنے کیلئے قرارداد جاری کردی

خلیج اردو
6 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز پیشہ ورانہ تعلیم کو باقاعدہ بنانے کیلئے قرارداد جاری کیا ہے۔

ایگزیکٹو کونسل کی 2021 کے قرارداد نمبر (30) کا مقصد دبئی میں اہل تکنیکی ماہرین کی تعداد کو بڑھانے اور پیشہ ورانہ کورسز کے فارغ التحصیل افراد کو تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینے سے متعلق ہے۔

قرارداد کے مطابق علوم اور انسانی ترقی کی اتھارٹی میں پیشہ ورانہ تعلیم کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ یہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائے گی جو پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں گی اور ان پر عمل درآمد کیلئے اسٹریٹجک منصوبے تیار کریں گی۔

اس اتھارٹی کو سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے تاکہ وہ خالی اسامیاں کیلئے درکار پیشہ ورانہ کولیفیکیشن کو بھی باقاعدہ بنائے۔

یہ قرارداد دبئی میں لائسنس کے بغیر کسی کو بھی پیشہ ورانہ سرگرمی کرنے سے روکتی ہے۔ فرمان میں علوم اور انسانی ترقی کی اتھارٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاگو شرائط و ضوابط کے مطابق لائسنس جاری کریں اور اس کی تجدید کرے۔

دبئی کے تعلیم کے ریگولیٹر کو مقامی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیشہ ورانہ قابلیت کو ترتیب دینے ، ترقی دینے اور درجہ بندی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

اتھارٹی تدریس کے اس موڈ کو منظور کرے گی جو پیشہ ورانہ کورسز فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے چاہے وہ کمپیسز میں ہو یا آن لائن ہو۔

قرارداد کسی بھی دوسری قانون سازی کو منسوخ کرتی ہے جو اس کی دفعات سے متصادم ہو اور یہ آج کی تاریخ سے لاگو رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button