متحدہ عرب امارات

اومیکرون وائرس : پاکستان نے 9 مزید ممالک تک سفری پابندیاں بڑھا دیں

خلیج اردو 07 دسمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اومیکرون وائرس کی وجہ سے سفری پابندی کا سلسلہ مزید بڑھا رہے ہیں اور اس حوالے سے مزید ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے درمیان عالمی کرونا صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

سفری پابندیوں کے حوالے سے جن نئے ممالک کو بھی شامل کیا گیا ہے ان میں کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ، یوکرین، آئرلینڈ، سلووینیا، ویت نام، پولینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ، لیسوتھو، ایسواتینی، موزمبیق، بوٹسوانا اور نمیبیا پر بھی اومیکرون کی وجہ سے سفری پابندی عائد کی گئی تھی۔

این سی او سی کے مطابق مذکورہ بالا ممالک سے پاکستان میں مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اگر کسی صورت میں سفر کرنا نہایت ضروری ہو تو مسافروں کا مکمل طور پر ویکسین لگوانا ضروری ہے جبکہ تمام مسافرخواہ وہ مقامی پو یا غیر ملکی جن کی عمر چھ سال سے زیادہ ہے، کے پاس ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونی چاہیے جو سفر کے وقت بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے جاری کی گئی ہو۔ ان مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

جن مسافروں کا ٹیسٹ منفی آئے گا انہیں جانے کی اجازت دی جائے گی لیکن جنوبی افریقہ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے اور نمیبیا کے مسافروں کو لازمی طور پر تین دن کے قرنطینہ سے گزرنا ہوگا جس کے بعد ان کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔

این سی او سی نے کہا کہ جن مسافروں کا ٹیسٹ مثبت آئے گا ان کو 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اس دوران آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اگر ان کا ٹیسٹ منفی آیا تو انہیں قرنطینہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ مثبت نتیجہ آنے کی صورت میں وہ قرنطینہ میں زیادہ وقت گزاریں گے یا صحت کے حکام کے مشورے کی بنیاد پر انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

کیٹیگری بی میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، آذربائیجان، میکسیکو، سری لنکا، روس، تھائی لینڈ، فرانس، آسٹریا، افغانستان اور ترکی پر مشتمل 13 ممالک کی فہرست شامل کی گئی ہے۔

ان ممالک کے مسافروں کو مکمل طور پر ویکسین لگوانا لازمی ہےجبکہ چھ سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے پاس بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل جاری ہونے والی منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونی چاہیے۔

وہ تمام ممالک جو کیٹیگری بی یا سی میں شامل نہیں ہیں کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔ ان ممالک کے مسافروں کو بھی مکمل ویکسین شدہ ہونا ہوگا اور بورڈنگ سے 48 گھنٹے سے زیادہ پہلے جاری ہونے والی منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کا ہونا لازمی ہے۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سے ٹرانزٹ پروازوں پر تمام مسافروں کے ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button