متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کو انکے جڑواں بچوں کی جانب سے خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

خلیج اردو 15 نومبر 2021

دبئی:دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بتایا کہ کیسے ان کے جڑواں بچوں شیخہ اور راشد نے انکو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی تصویر شئیر کی جس میں دونوں بچوں نے "ہیپی برتھ ڈے ڈیڈی” والی شرٹس پہن رکھی ہیں۔

شیخ حمدان اپنی 39ویں سالگرہ منارہیں۔رواں برس مئی میں شیخ حمدان اور انکی اہلیہ شیخا شیخا بنت سعید کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئیں۔شیخ حمدان کی بیٹی نے اپنی ماں کی مناسبت سے شیخا جبکہ بیٹے نے شیخ حمدان کے دادا شیخ راشد بن سعید المکتوم کا نام پایا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button