متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے اماراتی شہریوں کے لیے 1 ملین درہم کے ہاؤسنگ قرض کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ ہفے اماراتیوں کے لیے 65 بلین درہم پر مشتمل ہاؤسنگ پروگرام کی منظوری کے بعد دبئی کے حکمران نے اماراتیوں کے لیے 1 ملین درہم کے ہاؤسنگ قرض کا اعلان کر دیا۔

ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا "ہم نے شہریوں کے لیے 4 ہزار پلاٹس اور مکانات کی فوری الاٹمنٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے”۔

شیخ محمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اور دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ مل کر ہاؤسنگ پالیسی کی پیش رفت کی ذاتی طور پر پیروی کریں گے۔

اس سے پہلے شیخ محمد کا کہنا تھا کہ معیاری گھر ہر ایک کا بنیادی حق اور دبئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button