متحدہ عرب امارات

شاپنگ کا سب سے بڑا میلہ ، دبئی شاپنگ فیسٹول کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا

خلیج اردو
27 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی شاپنگ فیسٹول اپنے 27 ویں ایڈیشن کے ساتھ پندرہ دسمبر سے شروع ہوگا جو اگلے ساتھ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں مختلف وسیع اور ڈائیورس میگا ایونٹس ، تفریح ، قرعہ اندازی اور مختلف پروموشنز ہوں گے۔

دبئی کا مرکزی فیسٹیول دنیا کے سامنے کرونا وائرس کے بعد لوٹ آنے وائے رونق کو اجاگر کرے گا جس میں جدید تقریبات، جاندار کنسرٹس، ناقابل یقین ڈرون شوز، آتش بازی کی نمائشیں، عالمی برانڈ ، زندگی بدل دینے والی لاٹریاں، پروموشنز اور پیشکشیں شامل ہیں۔ مقامی اور عالمی برانڈز کا یہ میلہ رہائشیوں اور سیاحوں کو 46 دن کے شاندار میلے کے دوران غیر معمولی تجربات سے لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔

دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے سی ای او احمد الخجا کا کہنا ہے کہ دبئی دنیا بھر کے تمام سیاحوں کیلئے کھلا ہونے کے ساتھ ہم اس تاریخی سال کے دوران ایک غیر معمولی دبئی شاپنگ فیسٹیول شروع کریں گے جس میں دبئی عالمی میگا ایونٹ ایکسپو 2020 کی میزبانی کررہا ہے اور دوسری طرف یو اے ای کے پچاس سال پورے ہونے کی خوشی منارہا ہے۔

دبئی شاپنگ فیسٹول کے سیاح تقریبات کے ایک بھرے پروگرام کی توقع کر سکتے ہیں جس میں تھیٹر کی پرفارمنس، کمیونٹی مارکیٹس اور خصوصی نمائشیں، لوک کہانیوں اور ورثے کے شوز، تفریحی میلے اور فیملیز اور بچوں کیلئے بہت سی دوسری سرگرمیاں، ایکسپو سائٹ پر ہونے والی تقریبات شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button