متحدہ عرب امارات

دبئی شاپنگ فیسٹول 16 دسمبر سے شروع ہوگا ، آپ کی توقعات کے حوالے سے یہاں ساری تفصیل موجود ہے

خلیج اردو 13 دسمبر 2021
دبئی : اس سال دبئی شاپنگ فیسٹول میں صارفین کے پاس موقع ہوگا کہ وہ 6 ملین درہم کا 24 کلوگرام سونا جیت سکے۔ صرف یہی نہیں بلکہ لگژری گاڑیوں سے فیملی سیدان تک مالز میں 90 فیصد تک رعایت ہوگی۔ دبئی شاپنگ فیسٹول کے آنے والے ایڈیشن سے صارفین کی خوشی کی توعات وابستہ ہے۔

دبئی شاپنگ فیسٹول سے آپ کیا لے جا سکتے ہیں وہ درج زیل ہے۔

دبئی شاپنگ فیسٹول کا 27 واں ایڈیشن جو سب سے لمبا شاپنگ فیسٹول ہوگا ، اس ہفتے 15 دسمبر کو شروع ہوگا اور 30 جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔

ڈیڑھ ماہ طویل یہ فیسٹیول لوگوں کو ریفل ڈراز میں جیتنے کے مختلف مواقع بھی فراہم کرے گا – نسان گرینڈ ریفل سے، جہاں اینوک اسٹیشنوں پر پیٹرول بھرنے والے افراد کو نسان ککس ، ایکس ٹیرا ، ایک ٹریل یا پیٹرول جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

صارفین کو اینفینٹ میگا ریفل کیلئے ایک ٹکٹ خریدنے پر موقع ملے گا کہ وہ ہر روز اینفنٹی کیو ایکس 80 جیتنے اور 100,000 درہم نقد جیتنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہاں ڈی ایس ایف میگا کیش پرائز ڈرا، دبئی گولڈ اینڈ جیولری گروپ ریفل کے ساتھ ساتھ دبئی بھر کے مالز کے ذریعہ ہفتہ وار ریفلز بھی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے طویل عرصے سے موجود دبئی شاپنگ فیسٹول کے پہلے چند سالوں کو اگر یاد کیا جائے جو دبئی کریک کے دونوں طرف کھلی منڈیوں کا اہتمام کرتے تھے۔

بیرونی مارکیٹس ایک بار پھر خریداروں کو یو اے ای کے بہترین سردیوں کے دنوں میں باہر رہتے ہوئے اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہونے، نیک نیکس خریدنے اور خاندانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کا تجربہ فراہم کریں گی۔

فیسٹول میں روزانہ کی بنیاد پر آتش بازی اور ڈرون شو ہونگے جو فیسٹول کی خوبصورتی کو چار چاند لگائیں گے۔ میگا سیل 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ ابتدا میں 25 فیصد سے 75 فیصد تک سیل کی سہولت ہوگی تاہم بعد میں 12 گھنٹوں کیلئے فلیش آور ہوگا جس میں صارفین کو 90 فیصد تک کی ڈسکاؤنٹ دی جائے گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button