متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دوکانیں بند کر دیں

خلیج اردو
05 اپریل 2021
دبئی : دوبئی اکانومی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دوکانیں بند کر دیں ہیں اور 252 دوکانوں کو جرمانہ کیا ہے اور 61 اسٹور کو ورننگ جاری کی ہے۔ انہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یہ ایکشن لیا گیا۔

امارات کے کھلے بازاروں اور خریداری مراکز کے معائنے کے دوران پائی جانے والی خلاف ورزیوں میں خاص طور پر عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں کو پامال کرنے سے متعلق تھا۔

دبئی اکانومی نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ان عوامل کی اطلاع دیں جو کرونا وائرس کے پھلاؤ کا سبب بن رہے ہو اور اس حوالے سے ایپل ، گوگل ، اور ہواوے اسٹورز پر دستیاب دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے یا 600545555 پر فون کرکے یا consumerrights.ae کی ویب سائیٹ پر اطلاع دیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button