متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دو فٹنس سنٹر اور دو شیشہ کیفے بند کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی بلدیہ نے بدھ کے روز انسپیکشن کے دوران کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر دو فٹنس سنٹر اور دو شیشہ کیفے بند کر دیے۔

روزانہ بنیادوں پر کی جانے والی انسپیشکن کے دوران بدھ کے روز دبئی بلدیہ نے 2400 دکانوں کے دورے کیے، جس میں کورونا ایس او پیز پر ناقص عمل درآمد کی وجہ سے 35 کو الرٹ جاری کیے، ایک دکان کو وارننگ دی، جبکہ 4 دکانیں بند کر دیں۔

دبئی اسپورٹس کونسل کے اشتراک کے ساتھ القسیس اور دبئی انویسٹمنٹ پارک میں موجود دو فٹنس سنٹروں کو اجازت سے زیادہ بھیڑ ہونے اور ماسک نہ پہننے کے الزام میں بند کر دیا گیا۔

شیشہ کیفے ریگت البین میں واقع تھے، جنہیں زیادہ بھیر کی وجہ سے بند کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button