متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بہت جلد کار پارکنگ اب واٹس اپ کے ذریئعے ہوگی

خلیج اردو
17 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی میں ڈرائیوروں کیلئے اب ممکن ہوگا کہ وہ اپنی پارکنگ کے ٹکٹس سوشل میڈیا واٹس اپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ سنیئر حکام نے اتوار کو بتایا ہے کہ ادائگیوں کا یہ نیا طریقہ ازمائش کے مرحلے میں ہیں۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے میں پارکنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد محبوب نے کہا ہے کہ ادائیگی کا یہ نیا طریقہ اندرونی طور پر جانچ کے مرحلے میں ہے اور اسے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں شروع کر دیا جائے گا۔

صارفین وہی معلومات واٹس بھیجتے رہیں گے جو وہ 7275 پربھیجتے تھے۔ یہ وہی طریقہ ہے جسے لوگ ایس ایم ایس پارکنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس حواالے سے پارکنگ کی رقم کو ڈیجیٹل والیٹ سے منفی کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے استعمال سے ڈرائیوروں کو 30 فائلیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو وہ متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پارکنگ ٹکٹ کی ادائیگی کرتے وقت ادا کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آر ٹی اے نے اپنے سمارٹ میپ کو بہتر بنایا ہے جس سے پارکنگ ٹکٹ کیلئے صحیح مقام تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

آر ٹی اے میں سمارٹ سروسز کے ڈائریکٹر میرا الشیخ نے کہا ہے کہ آر ٹی اے سائکلنگ ٹریکس پر تمام ڈیٹا ٹیکنالوجیز اور مشین لرننگ کی صلاحیتیں استعمال کررہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button