متحدہ عرب امارات

دبئی میں صحرائی علاقوں کی صفائی کا کام تیز کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

یہ سال کا وہ وقت ہے جب دبئی کے صحرا میں آنے والے سیاحوں ہائیکنگ کے خواہمشند افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ اور یہ لوگ صحرا میں سیاحت کےدوران اپنے پیچھے بہت بڑی تعداد میں کوڑا کرکٹ پھینک جاتے ہیں۔

اس وجہ سے دبئی بلدیہ نے ان علاقوں کی صفائی کےلیے مہم تیز کر دی ہے۔ اور اس کے کام کے لیے جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے جو اگلے سال اپریل تک جاری رہے گا۔

جن علاقوں میں صفائی کا کام کیا جا رہا ہے وہ درج ذٰیل ہیں:

القدرا اسٹریٹ

الروایہ 3

الورسان 2 اور 3

مرغم اسٹریٹ

ہتہ میں واقع سیاحتی مقامات

القدرا لیک

لوو لیکس

الویر میں ڈیفنس کیمپ کے عقب میں واقع علاقہ اور دیگر علاقے اس مہم کے دوران صاف کیے جائیں گے۔

اس مہم کو سر انجام دینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں 100 ورکرز، 33 سپروائزر، 6 ڈیزرٹ بائیک، اور جمع کیے گئے کوڑے کو ٹرانسپورٹ کرنے کے 24 مختلف میکانزم کو شامل کیا گیاہے۔

ویسٹ میجنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس ٹیم کو مہم کے دوران کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور اس صحرا سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے متعدد آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے نومبر کے وسط تک بلدیہ کا اسٹاف صحرا سے 143 ٹن تک کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔

آگاہی مہم

انہوں نے بتایا کہ عوام کے درمیان صحرا کو صاف رکھنے کے لیے متعدد ڈیجٹیل پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ جس کا نام "ہمار صحرا خوبصورت ہے” رکھا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت عوام میں صحرا کی صفائی کے حوالے سے حساسیت پیدا کرنا ہے۔

اور اس مہم کے دوران لوگوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ صحرا میں سیاحت کے دوران باربی کیو اور چارکول کے ویسٹ کو کیسے محفوظ کرنا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button