متحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور سیل ، جرمانہ عائد

خلیج اردو
10ستمبر 2020
دبئی: دبئی اکانومی نے محکمے کا ایک اسٹور اس وقت بند کیا جب اس کی انتظامیہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہی تھی۔ اسٹور میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے کیونکہ اسٹور نے سیل بڑھانے کیلئے رعایت کی آفر کی تھی۔

دبئی اکانومی نے اسٹورز کو ہدایت کی تھی کہ وہ لین دین کے وقت سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاہم مذکورہ اسٹور میں کافی رش تھا جس کے باعث اسے سیل کرکے 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔

دبئی اکانومی نے صارفین کو بتایا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف دبئی کنزیومر اپلیکیشن سے شکایات درج کریں یا 600545555 نمبر پر رابطہ کریں۔

دبئی اکانومی نے ایک بار پھر متبہ کیا ہے کہ تمام اسٹورز اور اس کے صارگین کورونا کے حوالے سے ضوابط کا خاص خیال رکھیں۔ خاص کر جب کوئی سیل یا پروموشن آفر چل رہی ہو تو سماجی فاصلہ قائم رکھنے اور دیگر ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button